Wednesday, April 8, 2015

Jannat bhara ghar

جنّت بھرا گھر 

 

میرے چار بچے ایک پیاری سی بیوی 
یہ بچے نہیں ہیں ، یہ بیوی نہی ہے 
مگر پھر یہ حوروں سے بھی کم نہیں ہیں 
کسی کہ یہ آنسو وجہ سے نہیں 
کسی کی ہنسی کا بدل بھی نہیں 
کبھی یوں ہی اظہار میں چیخ پڑنا 
کبھی سر میں انگلی اور بالوں کا ملنا 
یہ کپڑے نا ملنا یہ ہوم ورک کی ٹینشن 
وہ کھانا پکانے کا مشکل سوال 
میرے ہی جوابوں پے مجھ کو سنانا 
پھر ماسی کی ٹینشن بہت ہی نرالی 
پھر اس کا نہ آنا اور پوچے لگانا 
ویکینڈ پر میرے پکے ہوے انڈے 
میرے ہی پکے اور جلے سے پراٹھے 
یہ سب ہے تو میں ہوں ، یہ سب ہے تو تم ہو 
کے اظہار کا وقت ملتا نہیں 
تمہیں چاہنے کا وقت ملتا نہیں 
مگر یہ سمجھ لو 
میری ہر نظر اور میری مسکراہٹ 
تمہیں چاہتی ہے ، تمھیں مانتی ہے 
کہ دنیا میں جنّت بھرا گھر یہی ہے  

No comments:

Post a Comment

Walk with me - The Quran

Walk with me I will treat you like a king Stumble with me and I won't let you fall Come read with me the lessons of life, the meth...